صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1186
«أقيموا الركوع والسجود فوالله إني لأراكم من بعد ظهري إذا ركعتم وإذا سجدتم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”رکوع اور سجدے کو پوری طرح (سنت کے مطابق) ادا کیا کرو، اللہ کی قسم! جب تم رکوع اور سجدہ کرتے ہو تو میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔“