صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1168
«اقرءوا القرآن واعملوا به ولا تجفوا عنه ولا تغلوا فيه ولا تأكلوا به ولا تستكثروا به»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس پر عمل کیا کرو، اور نہ اس سے بے رخی اختیار کرو، نہ اس میں غلو (حد سے تجاوز) کرو، اور نہ ہی اسے کھانے (روزگار) کا ذریعہ بناؤ اور نہ اس کے ذریعے دنیاوی مال و متاع زیادہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرو۔“