صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1167
«اقرءوا القرآن وابتغوا به الله تعالى من قبل أن يأتي قوم يقيمونه إقامة القدح يتعجلونه ولا يتأجلونه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے ذریعے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آ جائیں جو اسے تیر کی طرح سیدھا کریں گے (یعنی ظاہری الفاظ خوب سنواریں گے)، وہ اس کا دنیاوی اجر (داد و تحسین یا مال) جلدی چاہیں گے اور اسے آخرت کے لیے مؤخر نہیں کریں گے۔“