صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1165
«اقرءوا القرآن فإنه يأتي يوم القيامة شفيعا لأصحابه، اقرءوا الزهراوين: البقرة وآل عمران فإنهما يأتيان يوم القيامة كأنهما غمامتان أو غيايتان أو كأنهما فرقان من طير صواف يحاجان عن أصحابهما، اقرءوا سورة البقرة فإن أخذها بركة وتركها حسرة ولا تستطيعها البطلة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔ دو روشن سورتیں یعنی سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران پڑھا کرو، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا وہ دو بادل ہیں، یا دو سائبان ہیں، یا پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو ڈاریں ہیں جو اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے دفاع کریں گی۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو، کیونکہ اس کا پڑھنا باعثِ برکت اور اس کا چھوڑنا باعثِ حسرت ہے، اور جادوگر اس (کی طاقت) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔“