صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1164
«اقرءوا القرآن فإنكم تؤجرون عليه أما إني لا أقول: ألم حرف ولكن ألف عشر ولام عشر وميم عشر فتلك ثلاثون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، خبردار! میں یہ نہیں کہتا کہ «الٓمّٓ» ایک حرف ہے، بلکہ «ألف» پر دس نیکیاں ہیں، «لام» پر دس ہیں اور «ميم» پر دس ہیں، تو یہ مجموعی طور پر تیس نیکیاں ہو گئیں۔“