صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1163
«اقرءوا القرآن على سبعة أحرف فأيما قرأتم أصبتم ولا تماروا فيه فإن المراء فيه كفر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن مجید کو سات حروف پر پڑھو، پس تم ان میں سے جس پر بھی پڑھو گے درست پڑھو گے، اور اس کے بارے میں جھگڑا نہ کرو، کیونکہ اس کے متعلق جھگڑنا کفر ہے۔“