حدیث نمبر: 1162
«أقرأني جبريل القرآن على حرف فراجعته فلم أزل استزيده فيزيدني حتى انتهى إلى سبعة أحرف»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے قرآن ایک ہی حرف (قراءت) پر پڑھایا، تو میں نے ان سے رجوع کیا اور میں مسلسل ان سے اضافے کا مطالبہ کرتا رہا اور وہ میرے لیے اضافہ کرتے رہے یہاں تک کہ یہ بات سات حروف (قراءتوں) تک پہنچ گئی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1162
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ ... ] حم ق" عن ابن عباس. الروض ٣٩٣.