حدیث نمبر: 1132
"أفضل الهجرتين الهجرة البانة والهجرة البانة:
أن تثبت مع رسول الله وهجرة البادية: أن ترجع إلى باديتك وعليك السمع والطاعة في عسرك ويسرك ومكرهك ومنشطك وأثرة عليك"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دو ہجرتوں میں سے افضل ہجرت ہجرۃ البانہ ہے، اور ہجرۃ البانہ یہ ہے کہ تم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مستقل قیام کرو، جبکہ دیہات کی ہجرت یہ ہے کہ تم اپنے دیہات کی طرف لوٹ جاؤ، اور تم پر (امیر کی) بات سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے خواہ تمہاری تنگی ہو یا خوشحالی، ناپسندیدگی ہو یا خوشی، اور خواہ تمہارے مقابلے میں دوسروں کو ترجیح دی جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1132
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن واثلة. مجمع الزوئد ٥/٢٥٢.