حدیث نمبر: 1111
«أفضل الصدقة أن تصدق وأنت صحيح شحيح تأمل الغنى وتخشى الفقر ولا تمهل حتى إذا بلغت الحلقوم قلت: لفلان كذا ولفلان كذا ألا وقد كان لفلان كذا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ تم اس حالت میں صدقہ کرو جب تم صحت مند اور مال کے حریص ہو، تمہیں مالداری کی امید ہو اور غریبی کا ڈر ہو، اور صدقہ کرنے میں اتنی تاخیر نہ کرو کہ جب جان حلق تک پہنچ جائے تو تم کہنے لگو کہ فلاں کے لیے اتنا مال دے دینا اور فلاں کے لیے اتنا دے دینا، حالانکہ وہ مال تو اب فلاں (یعنی وارثوں) کا ہو چکا ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1111
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ن] عن أبي هريرة. الإرواء ١٦٠٢.