حدیث نمبر: 1082
«افترقت اليهود على إحدى وسبعين فرقة فواحدة في الجنة وسبعون في النار وافترقت النصارى على اثنتين وسبعين فرقة فإحدى وسبعون في النار وواحدة في الجنة والذي نفس محمد بيده لتفترقن أمتي على ثلاث وسبعين فرقة فواحدة في الجنة واثنتان وسبعون في النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یہود اکہتر (71) فرقوں میں بٹ گئے، جن میں سے ایک جنت میں اور ستر (70) جہنم میں جائیں گے۔ نصاریٰ بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے، جن میں سے اکہتر (71) جہنم میں اور ایک جنت میں جائے گا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! میری امت ضرور تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی، جن میں سے ایک جنت میں اور بہتر (72) جہنم میں جائیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1082
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن عوف بن مالك. الصحيحة ١٤٩٢.