صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1081
«أغيظ رجل على الله يوم القيامة وأخبثه وأغيظه عليه رجل كان يسمى ملك الأملاك لا ملك إلا الله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ غیظ و غضب کا نشانہ بننے والا اور اس کی نگاہ میں سب سے خبیث اور برا وہ شخص ہوگا جو (دنیا میں) شہنشاہ (بادشاہوں کا بادشاہ) کہلاتا تھا۔ درحقیقت اللہ کے سوا کوئی بادشاہ نہیں۔“