صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1080
«أغلقوا أبوابكم وخمروا آنيتكم وأطفئوا سرجكم وأوكئوا أسقيتكم فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا ولا يكشف غطاء ولا يحل وكاء وإن الفويسقة تضرم البيت على أهله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے (گھروں کے) دروازے بند کر دیا کرو، اپنے برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو، اپنے چراغوں کو بجھا دیا کرو اور اپنے مشکیزوں کا منہ باندھ دیا کرو، کیونکہ شیطان نہ تو کوئی بند دروازہ کھولتا ہے، نہ ڈھکا ہوا برتن کھولتا ہے اور نہ ہی بندھی ہوئی گرہ کھولتا ہے، اور اس لیے بھی کہ چھوٹی شریر چیز (یعنی چوہیا) گھر والوں پر گھر کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے۔“