حدیث نمبر: 1079
- ٥٠٧١٠٧٩ - "اغسلوه بماء وسدر وكفنوه في ثوبيه ولا
تمسوه طيبا ولا تخمروا رأسه ولا تحنطوه فإن الله يبعثه يوم القيامة ملبيا"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس (وفات پاجانے والے محرم) کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اسے اسی کے دو کپڑوں (احرام کی چادروں) میں کفن پہناؤ، اسے کوئی خوشبو نہ لگاؤ، نہ ہی اس کا سر ڈھانپو اور نہ اسے حنوط (میت کو لگائی جانے والی خوشبو) لگاؤ، کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اسی حالت میں اٹھائے گا کہ وہ تلبیہ (لبیک) پکار رہا ہوگا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1079
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٤] عن ابن عباس. الإرواء ٦٩٤, ١٠١٦.