صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1037
«اعبد الله كأنك تراه فإن لم تكن تراه فإنه يراك واحسب نفسك مع الموتى واتق دعوة المظلوم فإنها مستجابة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ سکتے تو (یہ یقین رکھو کہ) وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے، اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اور مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔“