صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1017
«أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا فكان لليهود يوم السبت وكان للنصارى يوم الأحد فجاء الله بنا فهدانا الله ليوم الجمعة فجعل الجمعة والسبت والأحد، وكذلك هم تبع لنا يوم القيامة نحن الآخرون من أهل الدنيا والأولون يوم القيامة المقضي لهم قبل الخلائق»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن سے غافل کر دیا، چنانچہ یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن ہوا اور عیسائیوں کے لیے اتوار کا دن۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھیجا اور ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت نصیب فرمائی، یوں اس نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی ترتیب بنا دی۔ اسی طرح قیامت کے دن بھی وہ ہمارے پیچھے ہوں گے، ہم دنیا والوں میں سب سے آخر میں آئے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، جن کا فیصلہ تمام مخلوق سے پہلے کر دیا جائے گا۔“