❮
❯
975/1284 (صحيح) عن أبي هريرة: قالوا: يا رسول الله! إنا نجد في أنفسنا شيئاً ما نحب أن نتكلم به وإن لنا ما طلعت عليه الشمس. قال: "أو قد وجدتم ذلك؟" قالوا: نعم. قال: " ذاك صريح الإيمان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اپنے دلوں میں ایسی بات پاتے ہیں کہ ہمیں یہ پسند نہیں کہ اسے زبان پر لائیں، اگرچہ ہمیں وہ سب کچھ مل جائے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے واقعی یہ (کیفیت) پائی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو خالص ایمان ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 975
976/1286 (صحيح) عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " لن يبرح الناس يسألون عمّا لم يكن، حتى يقولوا : هذا الله(1) خالق كل شيء، فمن خلق الله؟!".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں سوال کرتے رہیں گے جو واقع نہیں ہوئیں، یہاں تک کہ وہ کہیں گے: یہ اللہ ہر چیز کا خالق ہے، تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟!“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 976