حدیث نمبر: 974
974/1283 (صحيح) عن أبي هريرة: أنه تمخط في ثوبه، ثم قال: "بخٍ بخٍ، أبو هريرة يتمخط في الكتان، رأيتني أصرع بين حجرة عائشة والمنبر، يقول الناس: مجنون، وما بي إلا الجوع".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے کپڑے میں ناک صاف کی، پھر فرمایا: ”واہ واہ! ابوہریرہ کتان (کے کپڑے) میں ناک صاف کرتا ہے، حالانکہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے اور منبر کے درمیان بے ہوش ہو کر گر پڑتا تھا، لوگ کہتے: پاگل ہے، حالانکہ مجھے بھوک کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا۔“