❮
❯
960/1265 (صحيح الإسناد موقوفاً) عن ابن عباس: في قوله عز وجل: ? ومن الناس من يشتري لهو الحديث? [لقمان: 6] قال: "الغناء وأشباهه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے فرمان: «ومن الناس من يشتري لهو الحديث» ”اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو غافل کرنے والی بات خریدتا ہے“ کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”(اس سے مراد) گانا اور اس جیسی چیزیں ہیں۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 960
961/1266 (حسن) عن البراء بن عازب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " أفشوا السلام تسلموا، والأشرة(1) شر". قال أبو معاوية : الأشرة: العبث.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، سلامت رہو گے، اور اکڑ (و بیہودگی) برائی ہے۔“ ابومعاویہ نے کہا: «الأشرة» سے مراد فضول (بے ہودہ) کام ہے۔
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 961