❮
❯
حدیث نمبر: 959
959/1262 (صحيح) عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من حلف منكم فقال في حلفه : باللات والعزى، فليقل : لا إله إلا الله، ومن قال لصاحبه : تعال أقامرك، فليتصدق".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص قسم کھائے اور اپنی قسم میں یوں کہے: لات اور عزیٰ کی قسم! تو وہ «لا إله إلا الله» کہے، اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے: آؤ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں، تو وہ صدقہ کرے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 959