❮
❯
903/1179(صحيح لغيره) عن حنظلة بن حذيم قال: " أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فرأيته جالساً متربعاً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حنظلہ بن حذیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کو چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھے دیکھا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 903
904/1181 (صحيح الإسناد) عن عمران بن مسلم قال: "رأيت أنس بن مالك يجلس هكذا – متربعاً- ويضع إحدى قدميه على الأخرى"..
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عمران بن مسلم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو اس طرح — چار زانو — بیٹھتے دیکھا، اور وہ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لیتے تھے ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 904