❮
❯
808/1053 (صحيح) عن عائشة رضي الله عنها، قالت: "كنت آكل مع النبي صلى الله عليه وسلم حَيساً(1)، فمر عمر، فدعاه فأكل، فأصابت يده إصبعي، فقال: حسَّ! لو أطاع فيكُنَّ ما رأتكن عينٌ، فنزل الحجاب"(2).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حیس (کھجور، گھی اور پنیر سے بنا کھانا) کھا رہی تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گزرے، آپ نے انہیں بلایا تو انہوں نے بھی کھایا، ان کا ہاتھ میری انگلی سے لگ گیا تو انہوں نے کہا: اوہ! اگر تمہارے بارے میں میری بات مانی جاتی تو کوئی آنکھ تمہیں نہ دیکھتی، پھر پردے (کا حکم) نازل ہوا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 808
809/1054 (صحيح) عن أم صبيّة(3) بنت قيس- وهي : خولة، جدّة خارجة بن الحارث- قالت: اختلفت يدي ويد رسول الله صلى الله عليه وسلم في إناء واحدٍ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ ام صبیہ بنت قیس رضی اللہ عنہا — اور وہ خولہ ہیں، خارجہ بن حارث کی دادی — سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میرا ہاتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ایک ہی برتن میں باری باری آتا جاتا تھا ۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 809