حدیث نمبر: 808
808/1053 (صحيح) عن عائشة رضي الله عنها، قالت: "كنت آكل مع النبي صلى الله عليه وسلم حَيساً(1)، فمر عمر، فدعاه فأكل، فأصابت يده إصبعي، فقال: حسَّ! لو أطاع فيكُنَّ ما رأتكن عينٌ، فنزل الحجاب"(2).ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حیس (کھجور، گھی اور پنیر سے بنا کھانا) کھا رہی تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گزرے، آپ نے انہیں بلایا تو انہوں نے بھی کھایا، ان کا ہاتھ میری انگلی سے لگ گیا تو انہوں نے کہا: اوہ! اگر تمہارے بارے میں میری بات مانی جاتی تو کوئی آنکھ تمہیں نہ دیکھتی، پھر پردے (کا حکم) نازل ہوا ۔“