771/(…)- وقالت أسماء : ألوَى النبي صلى الله عليه وسلم بيده إلى النساء بالسلام".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
اور سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی طرف سلام کے لیے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا ۔
772/1004- عن عطاء بن أبي رباح قال: "كانوا يكرهون التسليم باليد"، أو قال: "كان يكره التسليم باليد"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”وہ (سلف) ہاتھ سے سلام کرنے کو ناپسند کرتے تھے ۔“ یا انہوں نے کہا: ”ہاتھ سے سلام کرنا ناپسند کیا جاتا تھا ۔“