حدیث نمبر: 773
773/1005- (صحيح الإسناد) عن ثابت بن عبيد قال: أتيت مجلساً فيه عبد الله بن عمر، فقال: " إذا سلمت فاسمع؛ فإنها تحية من عند الله مباركة طيبةً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
ثابت بن عبید سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک مجلس میں آیا جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما موجود تھے، تو انہوں نے فرمایا : ”جب تم سلام کرو تو (دوسروں کو) سناؤ، کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے (مقرر کردہ) بابرکت اور پاکیزہ تحفہ ہے ۔“