❮
❯
712/923-(صحيح) عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربع للمسلم على المسلم: يعوده إذا مرض، ويشهده إذا مات، ويجيبه إذا دعاه، ويشمته إذا عطس".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس (کے جنازے) میں حاضر ہو، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب اسے چھینک آئے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 712
713/924- (صحيح) عن البراء بن عازب قال: "أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بسبع ونهانا عن سبع أمرنا بعيادة المريض، وأتباع الجنائز، وتشميت العاطس، وإبرار المقسم، ونصر المظلوم، وإفشاء السلام، وإجابة الداعي. ونهانا عن خواتيم الذهب وعن آنية الفضة وعن المياثير والقسية و الإستبرق و الديباج و الحرير .
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا اور سات چیزوں سے منع فرمایا۔ آپ نے ہمیں حکم دیا: مریض کی عیادت کرنے، جنازوں کے ساتھ جانے، چھینکنے والے کو (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دینے، قسم کھانے والے کی قسم پوری کرنے، مظلوم کی مدد کرنے، سلام کو عام کرنے اور دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے کا۔ اور ہمیں منع فرمایا: سونے کی انگوٹھیوں سے، چاندی کے برتنوں سے، ریشمی زین پوشوں (میاثر) سے، قسی (ریشم ملے کپڑوں) سے، استبرق (موٹے ریشم) سے، دیباج (باریک ریشم) سے اور حریر (خالص ریشم) سے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 713