❮
❯
705/913-(صحيح) عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم : " لا عدوى ولا طيرة، ويعجبني الفأل الصالح؛ الكلمة الحسنة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہ کوئی بیماری (خود بخود) متعدی ہوتی ہے اور نہ بدشگونی (کی کوئی حقیقت) ہے، اور مجھے نیک فال پسند ہے، یعنی اچھی بات۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 705
706/914-( صحيح لغيره) عن حية [ بن حابس ] التميمي؛ أن أباه أخبره، أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " لا شيء في الهام(1)، وأصدق الطيرة الفأل، والعين حق".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حیہ (بن حابس) تمیمی سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں بتایا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہامہ (الو) میں کوئی (نحوست کی) بات نہیں، اور سب سے سچی فال نیک فال ہے، اور نظر لگنا حق ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 706