❮
❯
668/865 عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " الشعر بمنزلة الكلام، حسنه كحسن الكلام، وقبيحه كقبيح الكلام".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شعر بھی کلام ہی کی طرح ہے، اس کا اچھا اچھے کلام کی طرح ہے اور اس کا برا برے کلام کی طرح ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 668
تخریج حدیث (صحيح لغيره)
669/866 عن عائشة رضي الله عنها؛ أنها كانت تقول: " الشعر منه حسن ومنه قبيح، خذ بالحسن ودع القبيح، ولقد رويت من شعر كعب بن مالك أشعاراً، منها القصيدة فيها أربعون بيتاً، ودون ذلك".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتی تھیں: ”شعر میں کچھ اچھا ہوتا ہے اور کچھ برا، اچھے کو لے لو اور برے کو چھوڑ دو۔ اور میں نے سیدنا کعب بن مالک (رضی اللہ عنہ) کے بہت سے اشعار روایت کیے ہیں، ان میں ایک قصیدہ ایسا بھی ہے جس میں چالیس اشعار ہیں، اور کچھ اس سے کم (والے بھی ہیں)۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 669
تخریج حدیث (صحيح)
670/867 عن شريح قال : قلت لعائشة رضي الله عنه: أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتمثل بشيء من الشعر؟ فقالت: كان يتمثل بشيء من شعر عبد الله بن رواحة : " ويأتيك بالأخبار من لم تزود"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
شریح سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شعر بطور مثال پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ سیدنا عبداللہ بن رواحہ (رضی اللہ عنہ) کے شعر میں سے کچھ بطور مثال پڑھا کرتے تھے: «ويأتيك بالأخبار من لم تزود» ”اور تیرے پاس خبریں وہ شخص لائے گا جسے تو نے زاد راہ نہیں دیا۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 670
تخریج حدیث (صحيح)