❮
❯
625/809-(صحيح) عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا يقولن أحدكم : خبثت نفسي، ولكن ليقل: لقِسَت(1) نفسي".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے کہ میرا جی متلا رہا ہے (میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 625
تخریج حدیث (صحيح)
626/810- (صحيح) عن سهل بن حُنيف، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يقولن أحدكم : خبثت نفسي، وليقل: لَقِسَت نفسي" (1)(2).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے کہ میرا جی متلا رہا ہے (میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 626
تخریج حدیث (صحيح)