حدیث نمبر: 625
625/809-(صحيح) عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا يقولن أحدكم : خبثت نفسي، ولكن ليقل: لقِسَت(1) نفسي".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے کہ میرا جی متلا رہا ہے (میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“