حدیث نمبر: 921
921/1207 (صحيح من قول أبي الزبير، فهو مقطوع موقوف) عن جابر قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا ينام حتى يقرأ ?آلم، تنزيل? [السجدة/1209]، و?وتبارك الذي بيده الملك?". قال أبو الزبير: "فهما يفضلان كل سورة في القرآن بسبعين حسنة، ومن قرأهما كتب بهما سبعون حسنة، ورفع بهما له سبعون درجة، وحط بهما عنه سبعون خطيئة".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک «الم، تنزيل» ”(سورۃ السجدہ)“ اور «تبارك الذي بيده الملك» ”(سورۃ الملک)“ نہ پڑھ لیتے۔ ابوالزبیر نے کہا: یہ دونوں سورتیں قرآن کی ہر سورت پر ستر نیکیوں کی فضیلت رکھتی ہیں، جو ان کو پڑھے اس کے لیے ان کے بدلے ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں، ان کے ذریعے اس کے ستر درجے بلند کیے جاتے ہیں اور ان کے ذریعے اس کے ستر گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔