حدیث نمبر: 920
920/1206 (صحيح) عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أوى إلى فراشه، قال: "الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وكفانا وآوانا، كم من لا كافٍ له ولا مؤوي!".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر آتے تو فرماتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وكفانا وآوانا، كم من لا كافٍ له ولا مؤوي» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، ہماری کفایت کی اور ہمیں ٹھکانا دیا، کتنے ہی ایسے ہیں جن کا نہ کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ کوئی ٹھکانا دینے والا ۔“