حدیث نمبر: 919
919/1205 (صحيح) عن حذيفة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن ينام قال: "باسمك اللهم أموت وأحيا". وإذا استيقظ من منامه، قال: "الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا، وإليه النشور".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے: «باسمك اللهم أموت وأحيا» ”اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں مرتا اور جیتا ہوں ۔“ اور جب اپنی نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے: «الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا، وإليه النشور» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے ۔“