❮
❯
حدیث نمبر: 842
842/1102 (صحيح) عن أبي بصرة الغفاري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إني راكب غداً إلى يهود، فلا تبدأوهم بالسلام؛ فإذا سلموا عليكم. فقولوا: وعليكم"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں کل سوار ہو کر یہودیوں کی طرف جانے والا ہوں، تو تم انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرنا، پھر جب وہ تمہیں سلام کریں تو تم کہنا: وعلیکم (اور تم پر بھی) ۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 842