❮
❯
حدیث نمبر: 698
698/903 عن علي رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم في جنازة، فأخذ شيئاً، فجعل ينكت به في الأرض، فقال: " ما منكم من أحد إلا قد كتب مقعده من النار، ومقعده من الجنة". قالوا: يا رسول الله! أفلا نتكل على كتابنا، وندع العمل؟ قال: "اعملوا! فكل ميسر لما خلق له". قال: "أما من كان من أهل السعادة فسييسر لعمل السعادة، وأما من كان من أهل الشقاوة فسييسر لعمل الشقاوة" ثم قرأ: ?فأما من أعطى واتقى، وصدق بالحسنى …? الآيات [الليل: 5-7].
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تھے، آپ نے کوئی چیز پکڑی اور اس سے زمین کریدنے لگے، پھر فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جس کا ٹھکانا جہنم میں اور جس کا ٹھکانا جنت میں لکھا نہ جا چکا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم اپنے لکھے ہوئے پر بھروسہ کر کے عمل نہ چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرو! ہر ایک کے لیے وہی آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ اور فرمایا: ”جو اہل سعادت میں سے ہوگا اس کے لیے سعادت کا عمل آسان کر دیا جائے گا، اور جو اہل شقاوت میں سے ہوگا اس کے لیے شقاوت کا عمل آسان کر دیا جائے گا۔“ پھر آپ نے یہ آیات پڑھیں: «فأما من أعطى واتقى، وصدق بالحسنى» ”تو جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا اور اچھی بات کی تصدیق کی“ آخر آیات تک [اللیل: 5-7]۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 698
تخریج حدیث (صحيح)