❮
❯
حدیث نمبر: 697
697/902 عن أبي هريرة قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " بينما راع في غنمه، عدا عليه الذئب فأخذ منه شاة، فطلبه الراعي، فالتفت إليه الذئب، فقال: من لها يوم السبع؟ ليس لها راع غيري". فقال الناس: سبحان الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "فإني أؤمن بذلك؛ أنا وأبو بكر وعمر"(1).
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس دوران کہ ایک چرواہا اپنی بکریوں میں تھا، ایک بھیڑیے نے اس پر حملہ کیا اور اس سے ایک بکری لے گیا۔ چرواہے نے اس کا پیچھا کیا تو بھیڑیا اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا: درندوں والے دن اس کی حفاظت کون کرے گا، جس دن میرے سوا اس کا کوئی چرواہا نہ ہوگا؟“ لوگوں نے کہا: سبحان اللہ! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر ایمان رکھتا ہوں، اور ابوبکر اور عمر بھی۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 697
تخریج حدیث (صحيح)