❮
❯
حدیث نمبر: 696
696/901 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " الأرواح جنود مجندة؛ فما تعارف منها ائتلف، وما تناكر منها اختلف".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں جمع شدہ لشکر ہیں، تو ان میں سے جن کا (عالم ارواح میں) آپس میں تعارف ہو گیا وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہو جاتی ہیں، اور جو ایک دوسرے سے ناآشنا رہیں وہ ایک دوسرے سے الگ رہتی ہیں۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 696
تخریج حدیث (صحيح)