باب: روزے میں وصال کی حرمت، اور وہ یہ ہے کہ آدمی دو یا زیادہ دن (مسلسل) روزہ رکھے اور ان کے درمیان نہ کچھ کھائے نہ پیے
باب تحريم الوصال في الصوم وَهُوَ أَنْ يصوم يَومَينِ أَوْ أكثر وَلاَ يأكل وَلاَ يشرب بينهما
عن أَبي هريرة وعائشة رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نهى عن الوِصَالِ. متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے وصال (کے روزے) سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: نَهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الوِصَالِ. قالوا: إنَّكَ تُواصِلُ؟ قَالَ: «إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى». متفق عَلَيْهِ. وهذا لفظ البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے وصال (کے روزے) سے منع فرمایا۔ لوگوں نے کہا: آپ تو وصال کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے (اللہ کی طرف سے) کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں)
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں)