باب: جمعہ کے دن کو روزے کے لیے یا اس کی رات کو دوسری راتوں میں سے (نفل) نماز کے لیے خاص کرنے کی کراہت
باب كراهة تخصيص يوم الجمعة بصيام أَوْ ليلته بصلاة من بين الليالي
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا تَخُصُّوا لَيْلَةَ الجُمُعَةِ بِقِيَامٍ مِنْ بَيْنِ اللَّيَالِي، وَلاَ تَخُصُّوا يَومَ الجُمُعَةِ بِصِيَامٍ مِنْ بَيْنِ الأَيَّامِ، إِلاَّ أَنْ يَكُونَ فِي صَومٍ يَصُومُهُ أحَدُكُمْ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”راتوں میں سے جمعہ کی رات کو قیام کے لیے خاص نہ کرو، اور دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزے کے لیے خاص نہ کرو، الا یہ کہ وہ (جمعہ) کسی ایسے روزے میں آ جائے جسے تم میں سے کوئی (معمول کے طور پر) رکھتا ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «لاَ يَصُومَنَّ أحَدُكُمْ يَوْمَ الجُمُعَةِ إِلاَّ يَومًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ». متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن ہرگز روزہ نہ رکھے، الا یہ کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد (بھی روزہ رکھے)۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن محمد بن عَبَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا - رضي الله عنه: أنَهَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ صَومِ الجُمُعَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ. متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
محمد بن عباد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی کریم ﷺ نے جمعہ کے روزے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أُمِّ المُؤمِنِينَ جويرية بنت الحارث رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الجُمُعَةِ وهِيَ صَائِمَةٌ، فَقَالَ: «أصُمْتِ أمْسِ؟» قالت: لا، قَال: «تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا؟» قَالَتْ: لاَ. قَالَ: «فَأَفْطِرِي». رواه البخاري.
ترجمہ
ام المومنین سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن ان کے پاس تشریف لائے اور وہ روزے سے تھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارا کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر روزہ توڑ دو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)