ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1766

باب: قبر پر بیٹھنے کی حرمت

باب تحريم الجلوس عَلَى قبر

حدیث نمبر: 1766
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لأنْ يَجْلِسَ أحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ، فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ فَتَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کسی انگارے پر بیٹھے اور وہ اس کے کپڑوں کو جلا کر اس کی جلد تک پہنچ جائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی قبر پر بیٹھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
کیونکہ قبر میں عام طور پر ایک قابلِ احترام مسلمان انسان ہوتا ہے، اور تمہارا اس پر بیٹھنا اس کی توہین ہے۔ یہ بات ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/329)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1766
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 62 (971) (96).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 2046 | صحيح مسلم: 971 | سنن ابي داود: 3228 | سنن ابن ماجه: 1566
لأنَّ القبر فيه إنسان مسلم محترم في الغالب وجلوسك عليه إهانة له. قاله ابن عثيمين رحمه الله في شرح رياض الصالحين ٤/ ٣٢٩.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2046 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´قبروں پر بیٹھنے پر وارد وعید کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے کسی کا انگارے پر بیٹھنا یہاں تک کہ اس کے کپڑے جل جائیں اس کے لیے بہتر ہے اس بات سے کہ وہ کسی قبر پر بیٹھے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2046]
اردو حاشہ: تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2030۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2046 سے ماخوذ ہے۔