باب: جب کسی جگہ پڑاؤ کرے تو کیا کہے
باب مَا يقول إِذَا نزل منْزلًا
عن خولة بنتِ حَكِيمٍ رضي الله عنها، قالت: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: «مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِهِ ذَلِكَ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی جگہ پڑاؤ کرے، پھر یہ کہے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» (میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی)، تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی یہاں تک کہ وہ اپنی اس جگہ سے کوچ کر جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا سَافَرَ فَأقْبَلَ اللَّيْلُ، قَالَ: «يَا أرْضُ، رَبِّي وَرَبُّكِ اللهُ، أعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ، وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ، وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أسَدٍ وَأسْوَدٍ، وَمِنَ الحَيَّةِ وَالعَقْرَبِ، وَمِنْ سَاكِنِ البَلَدِ، وَمِنْ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ». رواه أَبُو داود.
وَ«الأَسْوَدُ»: الشَّخْصُ، قَالَ الخَطَّابِيُّ: وَ«سَاكِنُ البَلَدِ»: هُمُ الجِنُّ الَّذِينَ هُمْ سُكَّانُ الأرْضِ. قَالَ: وَالبَلَد مِنَ الأرْضِ: مَا كَانَ مَأْوَى الحَيَوانِ، وَإنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ بِنَاءٌ وَمَنَازلُ. قَالَ: وَيَحْتَمِلُ أنَّ المُرَادَ: «بِالوَالِدِ» إبليسُ: «وَمَا وَلَدَ»: الشَّيَاطِينُ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب سفر کرتے اور رات آ جاتی تو فرماتے: ”«يَا أَرْضُ، رَبِّي وَرَبُّكِ اللهُ، أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ، وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ، وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَسَدٍ وَأَسْوَدَ، وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ، وَمِنْ سَاكِنِ الْبَلَدِ، وَمِنْ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ» (اے زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے، میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں تیرے شر سے، اور اس چیز کے شر سے جو تجھ میں ہے، اور اس کے شر سے جو تجھ میں پیدا کی گئی ہے، اور اس کے شر سے جو تجھ پر چلتی ہے۔ اور (اے اللہ!) میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیر اور اسود کے شر سے، اور سانپ اور بچھو سے، اور اس سرزمین کے رہنے والوں سے، اور والد سے اور اس سے جو اس نے جنا)۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
«الْأَسْوَدُ»: (کوئی بھی) شخص۔
خطابی رحمہ اللہ کہتے ہیں: «سَاكِنُ الْبَلَدِ» سے مراد جن ہیں جو زمین کے باسی ہیں۔ وہ کہتے ہیں: اور «الْبَلَدُ» زمین کا وہ حصہ ہے جو جانوروں کا ٹھکانا ہو، اگرچہ اس میں عمارتیں اور گھر نہ ہوں۔ وہ کہتے ہیں: اور یہ بھی احتمال ہے کہ «الْوَالِدِ» سے مراد ابلیس ہو اور «وَمَا وَلَدَ» سے مراد شیاطین ہوں۔

وضاحت:
«الشَّيَاطِينُ» : خطابی رحمہ اللہ کا یہ قول دیکھیے: (معالم السنن 2/224)