ریاض الصالحین — حدیث نمبر 983

باب: جب کسی جگہ پڑاؤ کرے تو کیا کہے

باب مَا يقول إِذَا نزل منْزلًا

حدیث نمبر: 983
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا سَافَرَ فَأقْبَلَ اللَّيْلُ، قَالَ: «يَا أرْضُ، رَبِّي وَرَبُّكِ اللهُ، أعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ، وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ، وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ، وَأعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أسَدٍ وَأسْوَدٍ، وَمِنَ الحَيَّةِ وَالعَقْرَبِ، وَمِنْ سَاكِنِ البَلَدِ، وَمِنْ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ». رواه أَبُو داود.
وَ«الأَسْوَدُ»: الشَّخْصُ، قَالَ الخَطَّابِيُّ: وَ«سَاكِنُ البَلَدِ»: هُمُ الجِنُّ الَّذِينَ هُمْ سُكَّانُ الأرْضِ. قَالَ: وَالبَلَد مِنَ الأرْضِ: مَا كَانَ مَأْوَى الحَيَوانِ، وَإنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ بِنَاءٌ وَمَنَازلُ. قَالَ: وَيَحْتَمِلُ أنَّ المُرَادَ: «بِالوَالِدِ» إبليسُ: «وَمَا وَلَدَ»: الشَّيَاطِينُ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب سفر کرتے اور رات آ جاتی تو فرماتے: ”«يَا أَرْضُ، رَبِّي وَرَبُّكِ اللهُ، أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ، وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ، وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَسَدٍ وَأَسْوَدَ، وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ، وَمِنْ سَاكِنِ الْبَلَدِ، وَمِنْ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ» (اے زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے، میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں تیرے شر سے، اور اس چیز کے شر سے جو تجھ میں ہے، اور اس کے شر سے جو تجھ میں پیدا کی گئی ہے، اور اس کے شر سے جو تجھ پر چلتی ہے۔ اور (اے اللہ!) میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیر اور اسود کے شر سے، اور سانپ اور بچھو سے، اور اس سرزمین کے رہنے والوں سے، اور والد سے اور اس سے جو اس نے جنا)۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
«الْأَسْوَدُ»: (کوئی بھی) شخص۔
خطابی رحمہ اللہ کہتے ہیں: «سَاكِنُ الْبَلَدِ» سے مراد جن ہیں جو زمین کے باسی ہیں۔ وہ کہتے ہیں: اور «الْبَلَدُ» زمین کا وہ حصہ ہے جو جانوروں کا ٹھکانا ہو، اگرچہ اس میں عمارتیں اور گھر نہ ہوں۔ وہ کہتے ہیں: اور یہ بھی احتمال ہے کہ «الْوَالِدِ» سے مراد ابلیس ہو اور «وَمَا وَلَدَ» سے مراد شیاطین ہوں۔

وضاحت:
«الشَّيَاطِينُ» : خطابی رحمہ اللہ کا یہ قول دیکھیے: (معالم السنن 2/224)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 983
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (2439), صححه ابن خزيمة (2572 وسنده حسن) الزبير بن الوليد صدوق حسن الحديث وثقه ابن خزيمة والحاكم وغيرھما
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2603).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: الحديث في إسناده جهالة وإن صححه الحاكم والذهبي وحسنه العسقلاني فانظر (الضعيفة) رقم (4837)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2603
انظر: معالم السنن ٢/ ٢٢٤.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2603 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جب آدمی منزل پر پڑاؤ ڈالے تو کیا دعا پڑھے؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے اور رات ہو جاتی تو فرماتے: «يا أرض ربي وربك الله أعوذ بالله من شرك وشر ما فيك وشر ما خلق فيك ومن شر ما يدب عليك وأعوذ بالله من أسد وأسود ومن الحية والعقرب ومن ساكن البلد ومن والد وما ولد» " اے زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے، میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں تیرے شر سے اور اس چیز کے شر سے جو تجھ میں ہے اور اس چیز کے شر سے جو تجھ میں پیدا کی گئی ہے اور اس چیز کے شر سے جو تجھ پر چلتی ہے اور اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیر اور کالے ناگ سے اور سانپ اور بچھو سے اور زمین پر رہنے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2603]
فوائد ومسائل:
اس علاقے کے رہنے والوں سے مراد جن ہیں۔
اور کہا جاتا ہے کہ جننے والے سے مراد شیطان اور اس کی اولاد ہے۔
مگر الفاظ اپنے عموم سے ہر جننے والے اورجنے گئے کو شامل ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2603 سے ماخوذ ہے۔