ریاض الصالحین — حدیث نمبر 981
باب: جب لوگوں یا کسی اور سے خوف ہو تو کیا دعا کرے
باب مَا يدعو بِهِ إِذَا خاف ناسًا أَوْ غيرهم
حدیث نمبر: 981
عن أَبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا، قَالَ: «اللَّهُمَّ إنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ». رواه أَبُو داود والنسائي بإسنادٍ صحيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کسی قوم سے خوف ہوتا تو فرماتے: ”«اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ» (اے اللہ! ہم تجھے ان کے مقابلے میں (ان کے سینوں کے سامنے) کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں)۔“
(اسے ابوداود اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1537 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´دشمن کا ڈر ہو تو کیا دعا پڑھے؟`
ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قوم سے خوف ہوتا تو فرماتے: «اللهم إنا نجعلك في نحورهم ونعوذ بك من شرورهم» " اے اللہ! ہم تجھے ان کے بالمقابل کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں۔" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1537]

1537. اردو حاشیہ: دشمنوں اور بد طینت لوگوں کے شرور سے بچنے کےلئے مشروع مادی اسباب اختیار کرنا بھی توکل کا لازمی حصہ ہے۔ اور اللہ کی رحمت کا سائل رہنا مسلمان کا فریضہ اور اس کا شعار ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1537 سے ماخوذ ہے۔