ریاض الصالحین — حدیث نمبر 961

باب: (سفر میں) ساتھی تلاش کرنا اور اپنے اوپر ایک کو امیر بنانا جس کی وہ اطاعت کریں، مستحب ہے

باب استحباب طلب الرفقة وتأميرهم عَلَى أنفسهم واحدًا يطيعونه

حدیث نمبر: 961
وعن ابن عبّاسٍ رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «خَيْرُ الصَّحَابَةِ أرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الجُيُوشِ أرْبَعَةُ آلاَفٍ، وَلَنْ يُغْلَبَ اثْنَا عَشَرَ ألْفًا مِنْ قِلةٍ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین ساتھی چار ہیں، بہترین سریہ (فوجی دستہ) چار سو (افراد کا) ہے، بہترین لشکر چار ہزار (کا) ہے، اور بارہ ہزار (کا لشکر) قلتِ (تعداد) کی وجہ سے ہرگز مغلوب نہیں ہوگا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

وضاحت:
«الصَّحَابَةِ» : صاحب کی جمع ہے، یعنی ساتھی۔ (النہایہ 3/12)
«السَّرَايَا» : سریہ لشکر کے ایک دستے کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/363)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 961
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2611) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (1555), الزهري عنعن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2611)، والترمذي (1555) وقال: «حديث حسن غريب»، وهو حديث معلول بيانه في كتابي «الجامع في العلل».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1555 | سنن ابي داود: 2611
الصحابة: جمع صاحب، الأصحاب. النهاية ٣/ ١٢.
السرية: هي طائفة من الجيش. النهاية ٢/ ٣٦٣.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1555 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سرایا کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سب سے بہترین ساتھی وہ ہیں جن کی تعداد چار ہو، اور سب سے بہتر سریہ وہ ہے جس کی تعداد چار سو ہو، اور سب سے بہتر فوج وہ ہے جس کی تعداد چار ہزار ہو اور بارہ ہزار اسلامی فوج قلت تعداد کے باعث مغلوب نہیں ہو گی۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب السير/حدیث: 1555]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سرایا جمع ہے سریہ کی، سریہ اس جنگ کو کہتے ہیں جس میں رسول اللہ ﷺ ذاتی طورپر شریک نہ رہے ہوں، یہ بڑے لشکر کا ایک حصہ ہوتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ چارسو فوجی ہوتے ہیں۔

نوٹ:

(اس حدیث کا ’’عن الزہري عن النبيﷺ‘‘ مرسل ہونا ہی صحیح ہے، نیز یہ آیت ربانی ﴿وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِن يَكُن مِّنكُم مِّئَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُواْ مِئَتَيْنِ﴾ (الأنفال: 66) کے بھی مخالف ہے، دیکھئے: الصحیحة رقم: 986، تراجع الألبانی: 152)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1555 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2611 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´چھوٹے بڑے لشکر، اور ساتھیوں کی کون سی تعداد مستحب و مناسب ہے۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بہتر ساتھی وہ ہیں جن کی تعداد چار ہو ۱؎، اور چھوٹی فوج میں بہتر فوج وہ ہے جس کی تعداد چار سو ہو، اور بڑی فوجوں میں بہتر وہ فوج ہے جس کی تعداد چار ہزار ہو، اور بارہ ہزار کی فوج قلت تعداد کی وجہ سے ہرگز مغلوب نہیں ہو گی ۲؎۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2611]
فوائد ومسائل:
تعداد جس قدر زیادہ ہوگی۔
برکت اور فائدہ زیادہ ہوگا۔
مسلمانوں کو بارہ ہزار کی تعداد اگر کہیں شکست کھائے گی۔
تواس کا سبب قلت تعداد نہیں بلکہ کوئی اور سبب ہوگا۔
مثلا عدم تقویٰ۔
تکبر۔
غرور اور بذدلی وغیرہ تاہم یہ روایت مرسل ہے جو محدثین کے نزدیک ضعیف ہوتی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2611 سے ماخوذ ہے۔