باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا﴾ [النور: ٢٧]، وقال تَعَالَى: ﴿وَإِذَا بَلَغَ الأَطْفَالُ مِنْكُم الحُلُمَ فَلْيَسْتَأذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ﴾ [النور: ٥٩].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہو یہاں تک کہ اجازت لے لو اور ان کے رہنے والوں کو سلام کر لو۔“ (سورۃ النور: 27)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جب تمہارے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیا کریں جس طرح ان سے پہلے والے اجازت لیتے رہے ہیں۔“ (سورۃ النور: 59)
عن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الاسْتِئْذَانُ ثَلاثٌ، فَإنْ أُذِنَ لَكَ وَإِلاَّ فَارْجِعْ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اجازت طلب کرنا تین مرتبہ ہے، اگر تمہیں اجازت مل جائے (تو ٹھیک) ورنہ واپس لوٹ جاؤ۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن سهلِ بنِ سعدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّمَا جُعِلَ الاسْتِئذَانُ مِنْ أَجْلِ البَصَرِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اجازت طلب کرنا نظر ہی کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن رِبْعِيِّ بن حِرَاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أنَّهُ اسْتَأذَنَ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ في بيتٍ، فَقَالَ: أألِج؟ فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لِخَادِمِهِ: «أُخْرُجْ إِلَى هَذَا فَعَلِّمهُ الاسْتِئذَانَ، فَقُلْ لَهُ: قُلِ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أأدْخُل؟» فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟ فَأذِنَ لَهُ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فدخلَ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ
ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں بنو عامر کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے اجازت طلب کی جبکہ آپ ایک گھر میں تھے، اس نے کہا: کیا میں اندر گھس آؤں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے خادم سے فرمایا: ”اس کے پاس جاؤ اور اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھاؤ، اس سے کہو: یوں کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“ اس آدمی نے یہ بات سن لی اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» تو نبی کریم ﷺ نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
عن كِلْدَةَ بن الحَنْبل - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَلَمْ أُسَلِّمْ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «ارْجِعْ فَقُلْ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا کلدہ بن حنبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور سلام کیے بغیر آپ کے پاس اندر چلا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)