ریاض الصالحین — حدیث نمبر 873
باب: اجازت طلب کرنا اور اس کے آداب
باب الاستئذان وآدابه
حدیث نمبر: 873
عن كِلْدَةَ بن الحَنْبل - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَلَمْ أُسَلِّمْ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «ارْجِعْ فَقُلْ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».ترجمہ
سیدنا کلدہ بن حنبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور سلام کیے بغیر آپ کے پاس اندر چلا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5176 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´گھر میں داخل ہونے کے لیے اجازت کس طرح طلب کی جائے؟`
کلدہ بن حنبل سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے انہیں دودھ، ہرن کا بچہ اور چھوٹی چھوٹی ککڑیاں دے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، اس وقت آپ مکہ کے اونچائی والے حصہ میں تھے، میں آپ کے پاس گیا، اور آپ کو سلام نہیں کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوٹ کر (باہر) جاؤ اور (پھر سے آ کر) السلام علیکم کہو، یہ واقعہ صفوان بن امیہ کے اسلام قبول کر لینے کے بعد کا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5176]

فوائد ومسائل:
1: مجلس میں جانے کا ادب اور اجازت کے لئے اسلام علیکم کہنا ضروری ہے۔
2: اور جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے اسے عملا ادب سکھایا جائے۔
مجلس میں جانے کا ادب اور اجازت کے لئے اسلام علیکم کہنا ضروری ہے۔
1: مجلس میں جانے کا ادب اور اجازت کے لئے اسلام علیکم کہنا ضروری ہے۔
2: اور جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے اسے عملا ادب سکھایا جائے۔
مجلس میں جانے کا ادب اور اجازت کے لئے اسلام علیکم کہنا ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5176 سے ماخوذ ہے۔