ریاض الصالحین — حدیث نمبر 872
باب: اجازت طلب کرنا اور اس کے آداب
باب الاستئذان وآدابه
وعن رِبْعِيِّ بن حِرَاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أنَّهُ اسْتَأذَنَ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ في بيتٍ، فَقَالَ: أألِج؟ فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لِخَادِمِهِ: «أُخْرُجْ إِلَى هَذَا فَعَلِّمهُ الاسْتِئذَانَ، فَقُلْ لَهُ: قُلِ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، أأدْخُل؟» فَسَمِعَهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُل؟ فَأذِنَ لَهُ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فدخلَ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں بنو عامر کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے اجازت طلب کی جبکہ آپ ایک گھر میں تھے، اس نے کہا: کیا میں اندر گھس آؤں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے خادم سے فرمایا: ”اس کے پاس جاؤ اور اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھاؤ، اس سے کہو: یوں کہو: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» (تم پر سلامتی ہو، کیا میں اندر آ جاؤں؟)“ اس آدمی نے یہ بات سن لی اور کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟» تو نبی کریم ﷺ نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ربعی کہتے ہیں کہ بنو عامر کے ایک شخص نے ہم سے بیان کیا کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی آپ گھر میں تھے تو کہا: «ألج» (کیا میں اندر آ جاؤں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: " تم اس شخص کے پاس جاؤ اور اسے اجازت لینے کا طریقہ سکھاؤ اور اس سے کہو " السلام علیکم " کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ " اس آدمی نے یہ بات سن لی اور کہا: " السلام علیکم " کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، اور وہ اندر آ گیا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5177]
1: اجازت لینے کے لئے صرف اسلام علیکم کہنا ہی کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ پوچھنا چاہیے کہ کیا میں اندر آسکتا ہوں؟
2: جو آدمی جانتا ہو اس کو سکھانا چاہیے۔