باب: گدی کے بل (چت) لیٹنے اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کا جواز جبکہ ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو، اور چار زانو اور گوٹ مار کر (احتباء کی صورت میں) بیٹھنے کا جواز
باب جواز الاستلقاء عَلَى القفا، ووضع إحدى الرِّجلين عَلَى الأخرى إِذَا لم يخف انكشاف العورة، وجواز القعود متربعًا ومحتبيًا
عن عبدِ اللهِ بن زيد رضي الله عنهم: أنَّه رأى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - مُسْتَلْقِيًا في الْمَسْجِدِ، وَاضِعًا إحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا، آپ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن جابر بن سَمُرَة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا صَلَّى الفَجْرَ تَرَبَّعَ في مَجْلِسِهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسْنَاءَ. حديث صحيح، رواه أَبُو داود وغيره بأسانيد صحيحة.
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جگہ پر چار زانو بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج اچھی طرح نکل آتا۔
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے)
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بفناءِ الكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ هكَذا، وَوَصَفَ بِيَدَيْهِ الاحْتِبَاءَ، وَهُوَ القُرْفُصَاءُ. رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو کعبہ کے صحن میں اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے دیکھا — اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے احتباء (کی صورت) بیان کی — اور یہی قرفصاء ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«القُرْفُصَاءُ» : یہ احتباء کرنے والے کی وہ بیٹھک ہے جو ہاتھوں کے ساتھ ہو (یعنی سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کر لے اور دونوں ہاتھوں سے پنڈلیوں کو گھیر لے)۔ (النہایہ 4/47)
وعن قَيْلَةَ بنْتِ مَخْرَمَةَ رضي الله عنها، قالت: رأيتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ قَاعِدٌ القُرْفُصَاءَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ رسولَ الله المُتَخَشِّعَ في الجِلْسَةِ أُرْعِدْتُ مِنَ الفَرَقِ. رواه أَبُو داود والترمذي.
ترجمہ
سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ قرفصاء (کی صورت میں) بیٹھے ہوئے تھے، جب میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس بیٹھک میں انتہائی عاجزی کی حالت میں دیکھا تو میں خوف سے کانپ اٹھی۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«الفَرَقِ» : خوف اور گھبراہٹ۔ (النہایہ 3/438)
وعن الشَّريدِ بن سُوَيْدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ بي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - وَأَنَا جَالِسٌ هكَذَا، وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ اليُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي، وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَليَةِ يَدي، فَقَالَ: «أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ؟!». رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح.
ترجمہ
سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے اور میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کے گوشت والے حصے پر ٹیک لگائی ہوئی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر (اللہ کا) غضب ہوا؟!“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)