ریاض الصالحین — حدیث نمبر 823
باب: گدی کے بل (چت) لیٹنے اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھنے کا جواز جبکہ ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو، اور چار زانو اور گوٹ مار کر (احتباء کی صورت میں) بیٹھنے کا جواز
باب جواز الاستلقاء عَلَى القفا، ووضع إحدى الرِّجلين عَلَى الأخرى إِذَا لم يخف انكشاف العورة، وجواز القعود متربعًا ومحتبيًا
وعن الشَّريدِ بن سُوَيْدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ بي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - وَأَنَا جَالِسٌ هكَذَا، وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِيَ اليُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي، وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَليَةِ يَدي، فَقَالَ: «أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ؟!». رواه أَبُو داود بإسنادٍ صحيح.سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے اور میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کے گوشت والے حصے پر ٹیک لگائی ہوئی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر (اللہ کا) غضب ہوا؟!“
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
شرید بن سوید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے اور میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے رکھ چھوڑا تھا اور اپنے ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر ٹیک لگائے ہوئے تھا، آپ نے فرمایا: " کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر غضب نازل ہوا؟۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4848]
کمر کے پیچھے زمیں پر ہاتھ کی ٹیک لگا کر بیٹھنا مکروہ ہے۔
اس روایت کو بعض نے صحیح کہا ہے دیکھئے: (حجاب المرأة لألباني: 100/2)