باب: ہر اس کام میں جو عزت و تکریم کے قبیل سے ہو، دائیں (جانب) کو مقدم کرنے کے مستحب ہونے کا بیان
باب استحباب تقديم اليمين في كل مَا هو من باب التكريم
كالوضوءِ وَالغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ، وَلُبْسِ الثَّوْبِ وَالنَّعْلِ وَالخُفِّ وَالسَّرَاوِيلِ وَدُخولِ الْمَسْجِدِ، وَالسِّوَاكِ، وَالاكْتِحَالِ، وَتقليم الأظْفار، وَقَصِّ الشَّارِبِ، وَنَتْفِ الإبْطِ، وَحلقِ الرَّأسِ، وَالسّلامِ مِنَ الصَّلاَةِ، وَالأكْلِ، والشُّربِ، وَالمُصافحَةِ، وَاسْتِلاَمِ الحَجَرِ الأَسْوَدِ، والخروجِ منَ الخلاءِ، والأخذ والعطاء وغيرِ ذَلِكَ مِمَّا هُوَ في معناه. ويُسْتَحَبُّ تَقديمُ اليسارِ في ضدِ ذَلِكَ، كالامْتِخَاطِ وَالبُصَاقِ عن اليسار، ودخولِ الخَلاءِ، والخروج من المَسْجِدِ، وخَلْعِ الخُفِّ والنَّعْلِ والسراويلِ والثوبِ، والاسْتِنْجَاءِ وفِعلِ المُسْتَقْذرَاتِ وأشْبَاه ذَلِكَ.
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَأَمَّا مَنْ أوتِيَ كِتَابَهُ بيَمينِهِ فَيْقُولُ هَاؤُمُ اقْرَأوا كِتَابِيْه﴾ [الحاقة: ١٩] الآيات، وقَالَ تَعَالَى: ﴿فَأصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أصْحَابُ المَيْمَنَةِ وَأَصْحابُ المَشْئَمَةِ مَا أصْحَابُ المَشْئَمَةِ﴾ [الواقعة: ٨ - ٩].جیسے وضو، غسل، تیمم، کپڑا، جوتا، موزہ اور شلوار پہننا، مسجد میں داخل ہونا، مسواک کرنا، سرمہ لگانا، ناخن تراشنا، مونچھیں کاٹنا، بغلوں کے بال اکھاڑنا، سر منڈوانا، نماز سے سلام پھیرنا، کھانا، پینا، مصافحہ کرنا، حجرِ اسود کو چھونا، بیت الخلاء سے نکلنا، لینا دینا اور اس کے علاوہ وہ کام جو اسی معنی میں ہوں۔ اور اس کے برعکس کاموں میں بائیں (جانب) کو مقدم کرنا مستحب ہے، جیسے ناک صاف کرنا اور بائیں جانب تھوکنا، بیت الخلاء میں داخل ہونا، مسجد سے نکلنا، موزہ، جوتا، شلوار اور کپڑا اتارنا، استنجا کرنا، گندے کام کرنا اور ان جیسے دوسرے کام۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر جسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا تو وہ کہے گا: لو میرا اعمال نامہ پڑھو۔“ (سورۃ الحاقہ: 19) الآیات
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”تو دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے! اور بائیں ہاتھ والے، کیا (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے!“ (سورۃ الواقعہ: 8-9)
(متفق علیہ)
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
(اسے ابوداود، ترمذی اور دیگر نے روایت کیا ہے)
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وفي رواية: لما رمَى الجَمْرَةَ، وَنَحَرَ نُسُكَهُ وَحَلَقَ، نَاوَلَ الحَلاَّقَ شِقَّهُ الأَيْمَنَ فَحَلَقَهُ، ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الأنْصَارِيَّ - رضي الله عنه - فَأعْطَاهُ إيَّاهُ، ثُمَّ نَاوَلَهُ الشِّقَّ الأَيْسَرَ، فَقَالَ: «احْلِقْ»، فَحَلَقَهُ فَأعْطَاهُ أَبَا طَلْحَةَ، فَقَالَ: «اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ».
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: جب آپ نے جمرہ کو کنکریاں ماریں، اپنی قربانی ذبح کی اور سر منڈوایا (تو اس طرح کہ) حجام کی طرف اپنے (سر کا) دایاں حصہ کیا تو اس نے اسے مونڈ دیا، پھر آپ نے سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ (بال) انہیں دے دیے، پھر حجام کی طرف بایاں حصہ کیا اور فرمایا: ”مونڈو۔“ تو اس نے اسے مونڈ دیا، تو آپ نے وہ (بال) ابوطلحہ کو دے دیے اور فرمایا: ”انہیں لوگوں میں تقسیم کر دو۔“