باب: عید، مریض کی عیادت، حج، جہاد، جنازے اور ان جیسے دوسرے کاموں کے لیے ایک راستے سے جانے اور دوسرے راستے سے واپس آنے کے مستحب ہونے کا بیان، تاکہ عبادت کے مقامات زیادہ ہوں

باب استحباب الذهاب إِلَى العيد وعيادة المريض والحج والغزو والجنازة ونحوها من طريق، والرجوع من طريق آخر لتكثير مواضع العبادة

عن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبي - صلى الله عليه وسلم - إِذَا كَانَ يومُ عيدٍ خَالَفَ الطَّريقَ. رواه البخاري.
قَوْله: «خَالَفَ الطَّريقَ» يعني: ذَهَبَ في طريقٍ، وَرَجَعَ في طريقٍ آخَرَ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ جب عید کا دن ہوتا تو راستہ بدل لیتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«خَالَفَ الطَّرِيقَ»: یعنی ایک راستے سے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأدب / حدیث: 718
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 29 (986).
وعن ابن عُمَرَ رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَريق الشَّجَرَةِ، وَيَدْخُلُ مِنْ طَريقِ الْمُعَرَّسِ، وَإِذَا دَخَلَ مَكَّةَ، دَخَلَ مِن الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا، وَيَخْرُجُ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (مدینہ سے) شجرہ کے راستے سے نکلتے اور معرس کے راستے سے داخل ہوتے، اور جب مکہ میں داخل ہوتے تو بالائی ثنیہ (گھاٹی) سے داخل ہوتے اور نشیبی ثنیہ سے نکلتے۔
(متفق علیہ)
وضاحت:
«الْمُعَرَّسِ» : ذوالحلیفہ کی مسجد ہے جو مدینہ سے چھ میل کے فاصلے پر ہے۔ (مراصد الاطلاع 3/1288، اور دیکھیے: فتح الباری، حدیث 1533 کے تحت)
«الثَّنِيَّةِ» : اصل میں پہاڑ کی ہر وہ گھاٹی جس میں سے راستہ گزرتا ہو۔ (مراصد الاطلاع 1/300)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأدب / حدیث: 719
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 166 - 167 (1533)، ومسلم 4/ 62 (1257) (223).